جسٹس(ر) نذیر احمد غازی کی گاڑی پر فائرنگ،مولاناامیرحمزہ زخمی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)لاہور میں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے میزبان جسٹس (ر) نذیر احمد غازی پر فائرنگ ہوئی ہے۔
موٹر سائیکل سوار 2 مسلح افراد نے پیکو روڈ پنڈی اسٹاپ کے قریب اس وقت فائرنگ کی جب جسٹس (ر) نذیر احمد غازی سٹی نیوز دفتر سے پروگرام کرنے کے بعد گھر واپس جارہے تھے۔
حملے میں جسٹس نذیر غازی محفوظ رہے،تاہم چیئرمین تحریک حرمت رسول پاکستان مولانا امیر حمزہ فائرنگ سے زخمی ہوگئے، گولی ان کے بازو میں لگی،مولانا امیرحمزہ 24نیوز کے پروگرام نورسحر میں شرکت کے بعد گھر جارہے تھے کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ان کی کار پر فائرنگ کردی۔
حملے کے وقت گاڑی میں پروگرام نورسحر کے میزبان جسٹس نذیر غازی بھی موجود تھے جو محفوظ رہے۔



