مری کے تاجرکاروبارجلد بند کرنے کیخلاف سراپا احتجاج،جزوی شٹر ڈاؤن ہڑتال،حکومت کو ڈیڈ لائن دیدی

مری(نعمان افتخار ستی/جانوڈاٹ پی کے)کاروبارجلد بند کرنے کیخلاف مری کے تاجروں کے شٹرڈاؤن ہڑتال کردی،سیاح پریشان ہوگئے۔انجمن تاجران مری نے اپنے مطالبات پیش کرتے ہوئے حکومت کو ڈیڈ لائن دے دی ہے۔تاجروں کا کہنا ہے اگر پرسوں تک مطالبات نہ مانے گئے تو تو مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کرے گے،تاجروں کہ ساتھ ٹرانسپورٹ یونین بھی مکمل ہڑتال کرے گی۔
انجمن تاجران کہ رہنماؤں نے اپنے مطالبات پیش کرتے ہوئے کہا کہ سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کو فی الفور ختم کیا جائے۔
سیاح پاکستان بھر سے آتے ہیں مخلتف طرح مری کو بند کرنا تاجروں کا معاشی قتل ہے۔ہم انتظامیہ کو کل تک وقت دیتے ہیں ہمارے ساتھ بیٹھے مذاکرات کرے تاجروں کو بلا وجہ تنگ یا زبردستی دکانیں بند نہ کرائی جائیں۔
تاجروں کا’’جانوڈاٹ پی کے‘‘کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا مری میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے سیاح آتے ہیں جو مال روڈ و گردونواح میں قیام کرتے ہیں جس سے ٹیکسی یونین ہو یا دیگر سب کا پہیہ چلتا ھے،شٹر ڈاؤن سے روڈے سنسان ہوتی ہیں سیاح و فیملیاں خوف میں مبتلا ہوتی ہیں ہم ہرگز حکومت وقت کہ خلاف نہیں لیکن اس کا بہتر حل چاہتے ہیں تاکہ کاروبار جاری رہے اور سیاح بھی لطف اندوز ہو سکے۔



