تھرپارکر:چیلھارکے قریب ہرن کا شکار، دیہاتیوں نے 4 شکاری پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دئیے

تھرپارکر (میندھرو کاجھروی) تھرپارکر کے شہر چیلھار کے قریب گاؤں بجر مڑو کے نزدیک جنگل میں فائرنگ کی آوازیں سن کر دیہاتی چوکس ہو گئے اور تعاقب شروع کر دیا۔ بڑی جدوجہد کے بعد اللہ بچایو راہموں، مقبول راہموں، قربان راہموں اور ایک مقامی سہولت کار مولو بھیل کو پکڑ لیا گیا، جنہیں مبینہ شکار کے الزام میں چیلھار پولیس کے حوالے کر دیا گیا دیہاتیوں نے ایک ہرن بھی برآمد کر لیا اور 4 ملزمان کے ساتھ بڑی تعداد میں تھانے پہنچ گئے دیہاتیوں کے مطابق دو ملزمان گاڑی میں سوار ہو کر فرار ہو گئے مقامی پولیس نے سہولت کار مولو بھیل سمیت 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ دوسری جانب دیہاتیوں کا کہنا ہے کہ معصوم جانوروں کا روزانہ شکار ہو رہا ہے لیکن انتظامیہ اسے روکنے میں ناکام ہے۔

مزید خبریں

Back to top button