حکومت کا پمز اصلاحاتی عمل پیشرفت کا روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کا فیصلہ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی حکومت نے پمز اصلاحاتی عمل پیشرفت کا روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کا فیصلہ کر لیا ہے۔
وزیراعظم آفس کی ہدایات کے تحت پمز اصلاحات پیشرفت نگرانی کے لیے مانیٹرنگ کمیٹی قائم کر دی گئی۔ وزارتِ صحت میں پمز ایکشن میٹرکس پر عمل درآمد کے لیے 3 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی قائم کی گئی ہے۔
دستاویز کے مطابق جوائنٹ سیکریٹری، وزارت صحت انور الحق کمیٹی کے چیئرمین مقرر کر دیے گئے جبکہ پراجیکٹ ڈائریکٹر (جے ایم سی آر سی) جاسم انور اور سیکشن افسر عالم زیب بھی کمیٹی ارکان ہوں گے۔
کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ سیکریٹری وزارتِ صحت کو پیش کرے۔
واضح رہے کہ مانیٹرنگ کمیٹی نے فوری طور پر ذمہ داریاں سنبھال کر کام کا آغاز کر دیا۔



