الیکشن کمیشن کا خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختوانخوا بلدیاتی انتخابات سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
الیکشن کمیشن کے پانچ رکنی بنچ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا، چیف الیکشن کمشنر اسکندر سلطان راجہ نے فیصلہ پڑھ کرسنایا۔
الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا حکم دے دیا، متعلقہ ونگ و انتخابی شیڈول پیش کرنے کا حکم دیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ جن اضلاع میں حلقہ بندیاں ہوئیں،وہاں بلدیاتی انتخابات ہوں گے، بارہ قبائلی اضلاع میں حدبندی اور بلدیاتی انتخابات نہیں ہوں گے، جن اضلاع میں حدبندی نہیں ہوئی وہاں حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کرنے کا حکم دیا گیا۔



