کراچی پورٹ پر ایک لاکھ 10 ہزار ٹن سے زائد گندم کی ہینڈلنگ جاری

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)کراچی پورٹ پر گندم کی بڑی کھیپ کی ہینڈلنگ جاری ہے جہاں کے جی ٹیم ایل پر ایک لاکھ 10 ہزار ٹن کی ہینڈلنگ کی جارہی ہے، ایم وی گوکووا ایم 51 ہزار ٹن گندم لے کر پہنچا ہے اور 3 نومبر کو ایم وی گریٹ رینبو 59 ہزار ٹن گندم لے کر پہنچے گا۔
کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے ترجمان نے بتایا کہ کراچی پورٹ پر گندم کی بڑی کھیپ کی ہینڈلنگ جاری ہے اور اس حوالے سے کے پی ٹی کا اہم کردار ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کے جی ٹی ایم ایل پر1 لاکھ 10 ہزار ٹن سے زائد گندم کی ہینڈلنگ کی جاری ہے، ایم وی گوکووا ایم 51 ہزار ٹن گندم لے کر کراچی پورٹ پہنچ گیا ہے، برتھ 16 اور 17 پر گندم کے جہاز کی ہینڈلنگ ہو رہی ہے اور اس طرح غذائی ضروریات کی ترسیل یقینی بنائی جارہی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ ایم وی گریٹ رینبو 59 ہزار ٹن گندم لے کر 3 نومبر کو کراچی پہنچے گا۔
کے پی ٹی ٹی کے ترجمان نے بتایا کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ کا ملکی درآمدات کی بلاتعطل ترسیل میں مؤثر کردار ہے، کے جی ٹی ایم ایل کی بھاری مقدار میں اجناس ہینڈل کرنا اس کی صلاحیت کا مظہر ہے۔



