میک اپ نہ فشل،پھر بھی خوبصورت،حنا آفریدی کا نیا انکشاف

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)میک اپ نہ فشل،پھر بھی خوبصورت،پاکستان کی خوبرواداکارہ حنا آفریدی کا نیا انکشاف۔حنا آفریدی ایک ابھرتی ہوئی پاکستانی ماڈل اور ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں جو اپنی شاندار اداکاری اور دلکش اسکرین موجودگی کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔حال ہی میں وہ اپنے ڈرامہ سیریل ’مرزا کی ہیر‘ کی تشہیر کے سلسلے میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے بتایا کہ وہ کم یا بغیر میک اپ کے رہنا کیوں پسند کرتی ہیں۔حنا آفریدی کا کہنا تھا کہ میرا کردار ’ہیر‘ صرف ٹنٹ یا مسکارا استعمال کرتا ہے ، حالانکہ میں نے اپنی جلد پر میک اپ استعمال کرنے کی کوشش کی لیکن وہ اچھا نہیں لگا۔انہوں نے بتایا کہکچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جن پر میک اپ برا لگتا ہے اور میں بھی انہی میں سے ایک ہوں۔اداکارہ نے انکشاف کیا کہ میری والدہ نے بھی مجھے کبھی میک اپ کرنے نہیں دیا، میں نے کیمرے کے لیے میک اپ آزمایا، مگر یہ مجھ پر سوٹ نہیں کیا لہذا میں صرف ٹنٹ، لائنر اور مسکارا استعمال کرتی ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ میں شاذ و نادر ہی فیشل کرواتی ہوں اور کنسیلر بھی استعمال نہیں کرتی، آج کل ہیوی میک اپ کا رجحان بھی نہیں رہا؛ لڑکیاں ہلکے میک اپ میں زیادہ خوبصورت لگتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے خاص طور پر اپنی پلکوں کو کرل کرنا پسند ہے، جو مجھ پر اچھا لگتا ہے، اور یہ میں نے اپنے بھائی شعیب سے سیکھا ہے۔

 

مزید خبریں

Back to top button