میئر لاڑکانہ کی زیر صدارت میونسپل کارپوریشن کا اجلاس،عوامی مسائل اور جاری ترقیاتی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) میئر لاڑکانہ ایڈووکیٹ انور علی لہر کی زیر صدارت میونسپل کارپوریشن لاڑکانہ کا عام رواجی اجلاس آفیس کے کانفرنس ہال مین منعقد ہوا جس میں شہر کے مختلف عوامی مسائل اور جاری ترقیاتی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،

اجلاس میں کونسل ممبران کی جانب سے شہر میں تجاوزات کے خاتمے، صفائی ستھرائی کی بہتری ،نکاسی آب کے نظام کو مزید موثر بنانے، قبرستانوں میں ہینڈپمپ، شہر میں لائيٹنگ، کارپوریشن کی گاڑیوں کی مرمت، ڈسپوزلز کیلئے نئے جنریٹرز، معذور افراد کیلئے ویل چیئرز، اسکولوں اور مساجد مین سولر سسٹم انسٹالیشن، کتامار مہم، اینٹی ملیریل اسپرے جیسی مختلف تجاویز پیش کی گئیں.

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہر بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے گا اور عوامی مسائل کے فوری حل کو یقینی بنایا جائے گا،

اجلاس کے اختتام پر مختلف قراردادوں کو اکثریت رائے سے منظور کر لیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ لاڑکانہ کو ایک صاف اور خوبصورت شہر بنایا جائے گا.

مزید خبریں

Back to top button