ٹائی ٹینک سے 5 گنا بڑا بحری جہاز "ہیرو آف دی سیز” اگست 2027 میں اپنے اولین سفر پر روانہ ہوگا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)ٹائی ٹینک سے 5 گنا زیادہ بڑا بحری جہاز جلد اولین سفر پر روانہ ہونے کیلئے تیار

دنیا کا سب سے بڑا بحری جہاز جلد اپنے اولین سفر پر روانہ ہو رہا ہے۔

ٹائی ٹینک سے 5 گنا بڑا بحری جہاز ہیرو آف دی سیز اگست 2027 کو امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی سے اپنے اولین سفر پر روانہ ہوگا۔

اس میں ریکارڈ بریکنگ واٹر پارک، سب سے زیادہ سوئمنگ پولز (9)، 28 کھانے کے مقامات، متعدد منزلوں پر مشتمل فیملی ٹری ہاؤس اور ایک بہت بڑا kinectic آرٹ مجسمہ بھی موجود ہے۔

رائل کیریبین نامی کمپنی کا یہ بحری جہاز اولین سفر میں ہزاروں مسافروں کو لے کر جائے گا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس وقت دنیا کا سب سے بڑا بحری جہاز اسی کمپنی کا ایک اور جہاز آئیکون آف دی سیز ہے جو جنوری 2024 سے کام کر رہا ہے۔

اب کمپنی نے دی ہیرو آف دیز کو فیملی تعطیلات کے لیے انقلابی قرار دیتے ہوئے بتایا کہ اس کی بکنگ کا سلسلہ 2 اپریل 2026 سے شروع ہوگیا ہے۔

اس نئے بحری جہاز کا وزن 2 لاکھ 50 ہزار 800 ٹن ہوگا جبکہ ٹائی ٹینک کا وزن محض 46328 ٹن تھا۔

اس نئے جہاز کی لمبائی 365 میٹر اور چوڑائی 65 میٹر ہوگی جبکہ اس میں 20 ڈیکس موجود ہوں گی۔

ایک وقت میں اس میں عملے کے 2350 جبکہ 7600 مہمان سفر کرسکیں گے۔

دی ہیرو آف دی سیز اس کمپنی کے آئیکون کلاس بحری جہازوں کا حصہ ہے جن میں بہت بڑے کروز جہاز جیسے آئیکون آف دی سیز، لیجنڈ اور اسٹار آف دی سیز شامل ہیں۔

یہ تمام بحری جہاز پرتعیش سہولیات سے لیس ہیں۔

اس نئے جہاز کا واٹر پارک دیگر تمام جہازوں سے بڑا ہوگا اور کمپنی کے مطابق یہ سمندر کی سطح سے 154 فٹ بلندی پر موجود ہوگا۔

اس کا فیملی ٹری ہاؤس ہی 3 ڈیکس پر پھیلا ہوا ہوگا جس میں 12 افراد قیام کرسکتے ہیں جبکہ ایک روف ٹاپ ٹیرس بھی ہوگا۔

مزید خبریں

Back to top button