بدین:تعلیمی اداروں میں منشیات کے خلاف جامع آگاہی مہم شروع کرنے کا فیصلہ

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو/ ڈاٹ/ پی کے)تعلیمی اداروں میں منشیات کے خلاف جامع آگاہی مہم شروع کرنے کا فیصلہ ڈی ایس پی بدین پیر شبیر حیدر کی گورنمنٹ اسلامیہ سائنس ڈگری کالج بدین کے پرنسپل سے تفصیلی ملاقات تفصیل کے مطابق ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ڈی ایس پی بدین پیر شبیر حیدر نے گورنمنٹ اسلامیہ ڈگری کالج بدین کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کالج کے پرنسپل مخدوم خادم حسین سے ملاقات کی ملاقات کے دوران تعلیمی اداروں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان کی روک تھام طلبہ میں شعور و آگاہی پیدا کرنے اور ایک مؤثر حکمت عملی ترتیب دینے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر ڈی ایس پی بدین پیر شبیر حیدر نے کہا کہ ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی کے ویژن کے مطابق ضلع بھر میں نوجوان نسل کو منشیات جیسی مہلک لعنت سے محفوظ بنانا بدین پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ قوم کا قیمتی اثاثہ اور روشن مستقبل ہیں، جن کی مثبت تربیت اور حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ڈی ایس پی بدین نے کہا کہ گورنمنٹ اسلامیہ سائنس ڈگری کالج بدین سمیت ضلع کے دیگر تعلیمی اداروں میں منشیات کے خلاف باقاعدہ آگاہی سیمینارز، لیکچرز، ورکشاپس اور انٹرایکٹو سیشنز منعقد کیے جائیں گے، جن میں ماہرین، اساتذہ اور پولیس افسران طلبہ کو منشیات کے جسمانی، ذہنی اور معاشرتی نقصانات کے ساتھ ساتھ قانونی پہلوؤں سے بھی آگاہ کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ منشیات ایک سنگین سماجی ناسور ہے جس کے خاتمے کیلئے پولیس، تعلیمی اداروں، والدین، میڈیا اور سول سوسائٹی کو باہمی اشتراک اور مربوط حکمت عملی کے تحت کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بدین پولیس منشیات فروش عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور اس ناسور کے مکمل خاتمے تک اپنی کوششیں جاری رکھے گی ڈی ایس پی بدین نے اس امر پر بھی زور دیا کہ طلبہ کو صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا اور ان میں مثبت سوچ کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، تاکہ وہ منفی رجحانات سے دور رہ سکیں گورنمنٹ اسلامیہ ڈگری کالج بدین کے پرنسپل مخدوم خادم حسین نے بدین پولیس کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ تعلیمی ادارے اس قومی مقصد کے حصول کیلئے پولیس کے ساتھ بھرپور اشتراک عمل کو یقینی بنائیں گے
ملاقات میں اسسٹنٹ پروفیسر شفیع محمد دل سمیت دیگر اساتذہ بھی موجود تھے جنہوں نے منشیات کے خلاف آگاہی مہم کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے اس سلسلے میں ہر ممکن کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا



