بھارتی جنگی طیارے سرحدوں پر،پاکستان پر حملہ ہونے والا ہے؟

لاہور/اسلام آباد(خصوصی تجزیاتی رپورٹ/جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان اور بھارت کے درمیان لائن آف کنٹرول (LoC) اور ورکنگ باؤنڈری پر کشیدگی ایک بار پھر انتہا کو پہنچ گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارت نے سرینگر اور جودھپور ایئر بیسز پر سول فلائٹس منسوخ کر کے جنگی طیاروں کی نقل و حرکت شروع کر دی ہے، جسے دفاعی ماہرین پاکستان پر کسی ممکنہ مہم جوئی کا پیش خیمہ قرار دے رہے ہیں۔ اس حالیہ تناؤ کا آغاز چنڈی گڑھ میں بی جے پی کے دفتر پر ہونے والے ایک مبینہ حملے سے ہوا، جسے بھارتی میڈیا (گودی میڈیا) نے بغیر کسی ثبوت کے پاکستان سے جوڑنا شروع کر دیا ہے۔ تاہم، پاکستانی حساس اداروں نے اس ‘فالس فلیگ آپریشن’ کا بھانڈا حملے سے تین دن پہلے ہی پھوڑ دیا تھا، جس میں خبردار کیا گیا تھا کہ بھارت پاکستانی قیدیوں کو استعمال کر کے کوئی بڑی سازش تیار کر رہا ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مودی سرکار اس وقت شدید سیاسی دباؤ کا شکار ہے اور اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے ‘نریندر سے سرنڈر’ کا داغ دھونے کی کوشش کر رہی ہے۔ چنڈی گڑھ میں ہونے والا یہ مبینہ حملہ نہ صرف پاکستان کو انگیج کرنے کی کوشش ہے بلکہ بھارتی پنجاب میں ابھرتی ہوئی ‘خالصتان تحریک’ کو کچلنے کے لیے ایک نیا ‘آپریشن بلیو اسٹار’ شروع کرنے کا بہانہ بھی ہو سکتا ہے۔ دوسری جانب، پاکستان نے افغانستان میں بھارتی پراکسیز اور دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کاری ضرب لگا کر واضح پیغام دے دیا ہے کہ وہ ہر محاذ پر چوکس ہے۔ اگر بھارت نے کسی بھی قسم کی دراندازی یا حملے کی کوشش کی تو اسے پہلے سے بھی زیادہ عبرتناک جواب ملے گا۔ اس خطرناک صورتحال کی مکمل تفصیلات اور پس پردہ حقائق جاننے کے لیے سینئر صحافی شکیل ملک کا خصوصی وی لاگ نیچے دیے گئے لنک پر کلک کر کے دیکھیں۔




