تھیلیسیمیا کے مریضوں کی مدد کے لیے بلڈ ڈونیشن مہم میں بھرپور حصہ لیں، سرمد علی بھاگت

ٹھٹھہ ( جاويد لطيف ميمن\جانوڈاٹ پی کے )ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سرمد علی بھاگت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ تھیلیسیمیا کے مریضوں کی مدد کے لیے منعقد کی جانے والی بلڈ ڈونیشن مہم میں بھرپور حصہ لیں اور انسانی ہمدردی کی مثال قائم کریں ۔
ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 6 اپریل سے 10 اپریل 2026 تک سول اسپتال مکلی میں قائم کیئے گئے خصوصی وارڈ میں خون کے عطیات جمع کیے جائیں گے ، تاکہ تھیلیسیمیا کے مریضوں کو بروقت اور بلا تعطل خون کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے ۔
ڈپٹی کمشنر سرمد علی بھاگت نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام کا تعاون قیمتی انسانی جانوں کو بچانے میں نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے،
لہٰذا شہری اس نیک مقصد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ضرورت مند مریضوں کی زندگی بچانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں-



