بدین: جی ڈی اے رہنما پر مقدمے کیخلاف کارکنوں کا احتجاج

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)جی ڈی اے رہنما کے خلاف مقدمہ درج کے خلاف گولارچی پریس کلب کے سامنے کارکنوں کا  احتجاج  پنگریو پولیس کی جانب سے جی ڈی اے رہنما پر مقدمہ درج کرنے کے خلاف جی ڈی اے گولارچی کی جانب سے گولارچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ۔ مظاہرے کی قیادت جی ڈی اے رہنما محمد حسن شاہانی ، ایس یو پی کے رہنما ابو نوحانی ، کاشف نوحانی اور دیگر نے کی مظاہرے میں کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت مظاہرین نے احتجاج کے دوران پولیس اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف سخت نعرہ بازی کی اس موقع پر محمد حسن شاہانی ، ابو نوحانی اور تنویر میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی سیاسی مخالفین کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنا رہی ہے انھوں نے کہا کہ رئیس جہان خان کھوسو پر داخل کیا گیا کیس بے بنیاد اور سیاسی دباؤ کا نتیجہ ہے جس کا مقصد مختلف دھڑے کی آواز کا دبانا ہے انھوں نے خبر دار کیا کہ اگر انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ رئیس جہان خان کھوسو کے خلاف درج کیا گیا جھوٹا مقدمہ فوری طور پر واپس لیا جائے اور زمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے

مزید خبریں

Back to top button