ماتلی: مسافر وین کی ٹکر سے 12 سالہ بچی جاں بحق

ماتلی (رپورٹ ذیشان احمد گدی /جانو ڈاٹ پی کے): ماتلی کے گاؤں رحمت اللہ جھیجو کے قریب سڑک کراس کرتے ہوئے مسافر وین کی ٹکر سے 12 سالہ بچی بُری ولد ابن بھٹ شدید زخمی ہوگئی۔ پولیس کے مطابق حادثے کے بعد وین کا ڈرائیور مسافروں سے بھری ہوئی وین موقعے پر چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی بچی کو فوری طور پر حیدرآباد اسپتال ریفر کیا گیا، تاہم اسپتال میں بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہوگئی۔ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button