نور الامین وٹو،دیوان شاہ زیب کی ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ احمد عثمان جاوید سے ملاقات

دیپال پور (محمد اسلم بھٹی// جانو ڈاٹ پی کے) رہنما مسلم لیگ ن ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب نور الامین وٹو چیرمین سٹینڈنگ کمیٹی ہائر ایجوکیشن نے معروف سماجی شخصیت دیوان شاہ زیب کےہمراہ ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ احمد عثمان جاوید سے ملاقات کی پروموشن اور پنجاب صوبہ کے اضلاع میں کارکردگی کے لحاظ سے دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر مبارک پیش کی دیوان شاہزیب نے خوش خبری سناتے ہوئے کہا انشااللہ اگلے ہفتہ تک اسپیشل بچوں کے لیے حویلی لکھا میں کیمپس کا قیام گاؤں مہتیکے مہتاب روڈ کو بنوایا جاۓ گا وفاقی وزیر آبی وسائل میاں معین احمد خاں وٹو اور چیئرمین سٹینگ کمیٹی ہائر ایجوکیشن ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب نور الامین وٹو کی کاوشوں سے درس مولوی مقصود دارالعوم غوثیہ مال منڈی سے پیٹرول پمپ دیوان رزاق تک اگلے ہفتہ ٹف ٹائل لگنا شروع ہو جاۓ گی



