تہرے قتل میں بریت پر قمبر میں جشن، چانڈیو بھائیوں کا پرتپاک استقبال،حامیوں کی ہوائی فائرنگ

لاڑکانہ (رپورٹ:احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)ام رباب چانڈیو کے اہلخانہ کے قتل کیس میں نامزد ملزمان کی دادو کی عدالت سے بریت کے بعد قمبر میں جشن کا سماں دیکھنے میں آیا، چانڈیا برادران کے اپنی رہائش گاہ پہنچنے پر حامیوں نے ان کا شاندار استقبال کیا، اس دوران ایم پی ایز سردار خان چانڈیو اور برہان چانڈیو کے حامیوں کی جانب سے شدید ہوائی فائرنگ بھی کی گئی، خوشی کے اظہار میں کارکنوں نے بھنگڑے ڈال کر چانڈیو بھائیوں کو پھولوں کے ہار پہنائے.

مزید خبریں

Back to top button