آبنائے ہرمز کے نظام میں بڑی تبدیلی لائیں گے،ایران کا اعلان

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایرانی نائب صدرمحمد رضا عارف کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کا نظام اب ماضی جیسا نہیں رہے گا، آبنائے ہرمز کے نظام میں بڑی تبدیلی لائیں گے۔ایک بیان میں ایرانی نائب صدرمحمد رضا عارف نے کہا کہ جنگ میں کامیابیوں کو اقتصادی اور سیکورٹی فوائد کیلئے استعمال کریں گے۔قبل ازیں ترجمان ایرانی حکومت نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر ہمارا اختیار مانا جائے۔ پابندیوں کا خاتمہ ناگزیر ہے ۔ کسی بھی مذاکرات میں ہرجانے کا معاملہ بھی زیر بحث آنا چاہیے۔

واضح رہے کہ ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے دوران خلیج میں متعدد جہازوں پر حملے ہوئے ہیں۔ ان میں تیل کے ٹینکر، کارگو اور دیگر کمرشل جہاز شامل ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button