بدین،حاجی عبدالستار میمن اشکبارآنکھوں کیساتھ سپرد خاک

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)بدین کی وینجھر میمن برادری کی معزز شخصیت اورپاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما حاجی عبدالستار میمن کو سیکڑوں اشکبار آنکھوں کے ساتھ ان کے آبائی قبرستان شاہ قادری جیلانی میں سپردِ خاک کر دیا گیا،ان کی نمازِ جنازہ پیر عالی شاہ جیلانی اسٹیڈیم میں معروف مذہبی رہنما پیر جان آغا جان سرہندی نے پڑھائی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی جن میں شہری، تاجر، صحافیوں کے علاوہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان اور عہدیداران کی بڑی تعداد شامل تھی حاجی عبدالستار میمن کی وفات پر ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا سلسلہ بھی جاری ہے
صوبائی وزیرمحمد اسماعیل راہو بدین پہنچے اور مرحوم کے بیٹوں کامران میمن،نادر میمن،فرحان میمن، صدام میمن اور بھائیوں حاجی غلام رسول میمن، نانا اسماعیل میمن اور بھانجے سینئر صحافی مرتضیٰ میمن سے تعزیت کی انہوں نے مرحوم حاجی عبدالستار میمن کی پاکستان پیپلز پارٹی کے لیے خدمات، مشکل وقت میں ثابت قدمی اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ضلعی جنرل سیکریٹری اور ضلع کونسل کے رکن عبدالغفور نظامانی، ضلع کونسل بدین کے وائس چیئرمین فدا حسین میندھرو، پی پی پی ضلع بدین کے نائب صدر حاجی عبدالغفور میمن، میونسپل کمیٹی بدین کے وائس چیئرمین علی اکبر میمن، تاجر رہنما خلیفہ طارق عزیز میمن، انجمن تاجران بدین کے صدر جمیل احمد میمن، ڈاکٹر علی نواز عباسی سمیت دیگر افراد نے بھی تعزیت کا اظہار کیا۔



