گوادر محفوظ ترین پورٹ بن گئی،نئے جہازکی کامیاب برتھنگ،تہلکہ مچ گیا

گوادر(جانوڈاٹ پی کے)گوادرمحفوظ ترین پورٹ بن گئی،نئے جہازکی کامیاب برتھنگ،تہلکہ مچ گیا۔وفاقی وزیر بحری امور نے کہا کہ علاقائی کشیدگی کے دوران گوادر بندرگاہ محفوظ بحری مرکز کے طور پر ابھر رہی ہے۔گوادر پورٹ پر خصوصی جہاز ایم وی ایچ ایم او لیڈر کی کامیاب برتھنگ کی گئی جہاں35یونٹس ٹرانس شپمنٹ کارگو ہینڈل کیا گیا۔وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ علاقائی کشیدگی کے دوران گوادر بندرگاہ محفوظ بحری مرکز کے طور پر ابھر رہی ہے اور عالمی شپنگ لائنز محفوظ متبادل کے طور پر گوادر کا رخ کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کے باعث روایتی شپنگ روٹس متاثر ہوئے ہیں جس سے گوادر کی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے۔ ٹرانس شپمنٹ کارگو کے لیے مفت اسٹوریج سہولت دستیاب ہے جس سے بندرگاہ کی مسابقتی حیثیت مزید بہتر ہو رہی ہے۔

وفاقی وزیر کے مطابق گوادر پورٹ اور فری زون میں16ہزار ٹی ای یوز کنٹینرز ہینڈلنگ کی استعداد موجود ہے جنرل کارگو کے لیے90ہزار مربع میٹر سے زائد سٹوریج گنجائش بھی دستیاب ہے۔

مزید خبریں

Back to top button