بدین میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما حاجی عبدالستار میمن انتقال کر گئے

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے )شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو کے وفادار ساتھی، مارشل لا کے دور میں جیلوں کی سختیاں برداشت کرنے والے، پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور ضلع بدین کے سابق نائب صدر، پی ٹی آئی ضلع بدین کے جنرل سیکریٹری غلام رسول میمن اور ایس ایس جی سی کے ڈپٹی مینیجر نانا اسماعیل میمن کے بڑے بھائی اور بدين  سینئر صحافی مرتضیٰ میمن اور انیس میمن کے ماموں، حاجی عبدالستار میمن 80 سال کی عمر میں رضائے الٰہی سے اس فانی دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں انہیں آج ان کے آبائی قبرستان شاہ قادری جیلانی میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button