ایران جنگ کو بہت آسان بتا کر ٹرمپ کواس میں شامل کروانے پر جی ڈی وینس نے نیتن یاہو کو جھاڑ پلادی، برطانوی میڈیا

لندن(جانوڈاٹ پی کے)برطانوی میڈیا کے مطابق پیر کے روز امریکی نائب صدرجی ڈی وینس کی اسرائیلی وزیر اعظم سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی جس میں خاصا تناؤ تھا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ایران جنگ کو بہت آسان بتا کر ٹرمپ کواس میں شامل کروانے پر جی ڈی وینس نے نیتن یاہو کو جھاڑ پلادی۔

جے ڈی وینس نےالزام لگایا کہ نیتن یاہو نے ایران میں  رجیم تبدیلی کے امکانات پر حد سے زیادہ خوش فہمی دکھائی۔ امریکی نائب صدر نے نیتن یاہو کو کہاکہ ٹرمپ کو جو خواب دکھائے تھے وہ پورے نہیں ہوئے۔

ذرائع کےمطابق نیتن یاہو نے ٹرمپ کو یقین دلایا تھا کہ ایران جنگ اور رجیم چینج آسان ہوگی تاہم  امریکی نائب صدر اسرائیلی وزیراعظم کے دعوؤں کی حقیقت سے واقف تھے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس ٹیلی فون کال کے ایک دن بعد اسرائیلی میڈیا نے گفتگو سے متعلق غلط خبر دی کہ وینس نے فلسطینیوں پر اسرائیلی آباد کاروں کے تشدد پر نیتن یاہو کو جھاڑپلائی۔

وائٹ ہاؤس نے شک ظاہر کیا کہ اسرائیلوں نے جے ڈی وینس کو بدنام کرنے کے لیے یہ کہانی گھڑی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے باوجود ایرانی رجیم کی اقتدار پر گرفت مزید مضبوط ہوئی، جے ڈی وینس ایران جنگ کو ختم کرنے کے لیے مذاکرات کی قیادت کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button