لیڈی ریڈنگ ہسپتال لاہورمیں آپریشن کی ریس،مریضوں کی پرائیویسی نظرانداز،2جونیئر لیڈی ڈاکٹرز نے ساری حدیں پار کردیں

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)لاہور کے لیڈی ولنگڈن ہسپتال میں ڈاکٹرز نے خواتین ڈاکٹرز نے حاملہ خواتین کے آپریشن کی ریس لگادی۔

ہسپتال کی جونئیر ڈاکٹر عائشہ اور ڈاکٹر طیبہ نے سینئرز کی جانب سے ایک ہی آپریشن تھیٹر میں جاری دو آپریشنز کی ویڈیو بنائی،دونوں جونئیر لیڈی ڈاکٹرز نے ویڈیو بناتے ہوئے کہا کہ آپریشنز تھیٹر میں آپریشن کی ریس لگی ہوئی ہے،دیکھتے ہیں کون پہلے آپریشن کرے گا۔اسی دوران ڈاکٹر طیبہ ویڈیو بناتی رہیں۔

لیڈی ولنگڈن ہسپتال کی جونئیر ڈاکٹر عائشہ اور ڈاکٹر طیبہ آپریشن تھیٹر میں جاری سنجیدہ نوعیت کے زچگی کے آپریشن کی کھل کھلا نا صرف ویڈیو بناتی رہیں بلکہ قہقے لگاتی رہیں۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر اور صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے ویڈیو وائرل ہونے پر نوٹس لیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button