ٹینکر کی ٹکر سے ڈہرکی کا مزدور جاں بحق

گھوٹکی(رپورٹ:وجے کمار چاولہ/جانوڈاٹ پی کے)ٹینکر کی ٹکر سے ڈہرکی کا مزدور جاں بحق،کراچی کے علاقے سچل کی حدود میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک مزدور جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل کو پیچھے سے ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں 45 سالہ اکرم چانڈیو موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ متوفی کا تعلق ڈہرکی (ضلع گھوٹکی) سے تھا اور وہ کراچی کے علاقے خاصخیلی گوٹھ میں مزدوری کرتے تھے۔ اکرم چانڈیو تین کمسن بچوں کے والد تھے۔حادثے میں موٹر سائیکل سوار دوسرا شخص زخمی بھی ہوا، جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے واٹر ٹینکر کے ڈرائیور اور کلینر کو گرفتار کرلیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔واضح رہے کہ شہر میں ٹینکرز کی تیز رفتاری اور مبینہ غفلت کے باعث حادثات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، جس پر شہری حلقوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔



