بدین:آبادکاروں اور ہاریوں کیلئے بری خبر

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)شادی لارچ نہر کے پچھلے حصے(پوچھڑی) کے رہائشی آبادکاروں اور ہاریوں کیلئے بری خبر سامنے آئی ہے جہاں پو چھڑی کو خشک کرنے کی مبینہ سازش کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق شادی لارج نہر کے منڈ (ہیڈ) کے ایک بااثر زمیندار کو محکمہ آبپاشی کے مبینہ کرپٹ اہلکاروں نے لاکھوں روپے رشوت کے عوض مین کینال شادی لارچ واہ کے آر ڈی 145 سے غیرقانونی واٹر کورس R-80 نکالنے کی منظوری دے دی ہے اس اقدام کے خلاف پوچھڑی کے آبادگاروں میں شدید غصہ پایا جا رہا ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ، گورنر سندھ، چیف سیکریٹری سندھ، وزیر آبپاشی سندھ، سیڈا چیئرمین، سیکریٹری آبپاشی اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس غیرقانونی واٹر کورس کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے
بصورت دیگر، پوچھڑی کے 20 ہزار رہائشی آبادکاروں نے اپنے جینے کے آخری وسیلے یعنی پانی کے لیے شدید احتجاج کرنے اور انتہائی قدم اٹھانے کی وارننگ دی ہے۔



