بدین،کاشف باغی کے قتل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/ جانوڈاٹ پی کے )بدین میں پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے جونیئر چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی ٹیم کی جانب سے حیدرآباد کے شہید بھٹو رہنما کاشف باغی کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔اس موقع پر رہنماؤں سرفراز انصاری، لالا رمضان پٹھان، بابو انڑ، شہباز دل، حاجی ملاح، اقبال ملاح، محبوب ملاح اور دیگر کارکنوں نے کہا کہ کئی دن گزر چکے ہیں، لیکن ہمارے شہید رہنما کاشف کے قاتلوں کو پولیس اب تک گرفتار نہیں کر سکی ہے انہوں نے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی حیدرآباد سے اپیل کی کہ فوری کارروائی کرتے ہوئے کاشف باغی کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے، بصورت دیگر پورے سندھ میں سخت احتجاج کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button