بھارت کی 25 ارب ڈالر کے دفاعی منصوبوں کی منظوری، S-400 میزائل سسٹم، ڈرونز اور ٹرانسپورٹ طیاروں کی خریداری کا فیصلہ

لندن(جانوڈاٹ پی کے)بھارت کی دفاعی خریداری کونسل نے تقریباً 25 ارب ڈالر مالیت کے دفاعی منصوبوں کی منظوری دی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق جن منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے ان  میں درمیانے درجے کے ٹرانسپورٹ طیارے، روسی ساختہ S-400 فضائی دفاعی نظام اور بغیر پائلٹ حملہ آور طیاروں کی خریداری شامل ہے۔

بھارتی حکومت کے مطابق دفاعی خریداری کونسل نے بھارتی فوج کے لیے ائیر ڈیفنس ٹریکڈ سسٹم، آرمر پیئر سنگ ٹینک ایمونیشن، ہائی کیپیسٹی ریڈیو ریلے سسٹم، دھنوش گن سسٹم اور رن وے انڈیپینڈنٹ ائیریل سرویلنس سسٹم کی منظوری دی۔

بھارتی فضائیہ کے لیے درمیانے درجے کے ٹرانسپورٹ طیاروں، طویل فاصلے تک مار کرنے والے S-400 زمین سے فضا میں مار کرنے والے  میزائل سسٹم، بغیر پائلٹ حملہ آور طیاروں کی خریداری  اور Su-30 طیاروں کے انجن کی اوورہالنگ کی تجاویز منظور کی گئیں۔

اس کے علاوہ بھارتی کوسٹ گارڈ کے لیے ہیوی ڈیوٹی ائیر کشن وہیکلز کی خریداری کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button