مٹھی نزد نوجوان کی مبینہ خودکشی قتل قرار،ورثا کا احتجاج

تھرپارکر (میندھرو کاجھروی/جانوڈاٹ پی کے)تھرپارکر میں اکثر قتل کے واقعات کو خودکشی میں تبدیل کیئے جاتے ہیں، گزشتہ روز مٹھی تحصیل کے گاؤں لونیہار میں 24 سالہ لالو ولد اسلم ساند کی لاش درخت میں لڑکی ملی تھی جس کو پولیس پہنچ کر تحویل میں لیا تھا، وارثوں نے آج اس واقعے کو قتل قرار دے دیا ہے۔ وارثوں کا کہنا ہے کہ ہمارے نوجوان کو ان کے سسرال والوں نے قتل کيا ہے۔

نوجوان کا والد اسلم ساند قتل کا مقدمہ درج کروانے کے لیئے مٹھی پولیس اسٹیشن پہنچ گیا۔اس سے پہلے وارثوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور کہا کہ ہم سے ظلم ہوا ہے۔ میرے بیٹے کو اس کے سسر حسین اور سالے سکندر نے دباؤ ڈال کر مرنے پر مجبور کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم انصاف کے لیئے مقدمہ درج کرانے چاہتے ہیں، لیکن پولیس تاخیر کر رہی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button