بدین: دکاندار معشوق میمن لاکھوں روپے کے مبینہ فراڈ کا شکار، شادی کی تیاری متاثر

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)بدین کے رہائشی دکاندار معشوق علی میمن کے ساتھ بااثر افراد کی جانب سے لاکھوں روپے کے مبینہ فراڈ کا انکشاف ہوا ہے، جس کے نتیجے میں متاثرہ دکاندار کنگال ہو گیا ہے بدین پریس کلب میں صحافیوں کے سامنے پریس کانفرنس کرتے ہوئے معشوق علی میمن نے بتایا کہ ملزمان غلام مصطفیٰ پٹھان اور محمد موسیٰ بھنبھرو نے اس پر جھوٹا اعتماد قائم کرکے اسے مٹھائی کے کاروبار میں شراکت داری کا لالچ دیا متاثرہ شخص کے مطابق، ملزمان نے اسے اپنا برتنوں کا چلتا ہوا کاروبار بند کروانے پر آمادہ کیا اور مٹھائی کے کاروبار سے روزانہ 700 روپے منافع دینے کا وعدہ کیا، مگر معاہدے کے مطابق نہ تو اسے کوئی منافع دیا گیا اور نہ ہی اس کی اصل رقم واپس کی گئی

انہوں نے مزید بتایا کہ ملزمان کی جانب سے دیے گئے بینک چیک بھی بوگس نکلے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ایک منصوبہ بند سازش تھی

معشوق علی نے شدید پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ جمعہ 3 اپریل کو اس کی شادی مقرر ہے، جس کے لیے اسے گھر کا سامان اور فرنیچر خریدنا تھا، مگر ملزمان نے اسے مالی طور پر تباہ کر دیا ہے

انہوں نے انکشاف کیا کہ جب اس نے اپنی رقم کا مطالبہ کیا تو ملزمان نے نہ صرف بدتمیزی کی بلکہ گھر آ کر اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں متاثرہ دکاندار نے ڈی آئی جی حیدرآباد، ایس پی بدین اور ایس ایچ او بدین سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے اور بااثر ملزمان کے خلاف کارروائی کرکے اس کی رقم واپس دلائی جائے تاکہ وہ اپنی شادی کے انتظامات کر سکے اور اسے انصاف مل سکے۔

مزید خبریں

Back to top button