زرمبادلہ ذخائر میں3کروڑ18لاکھ ڈالراضافہ،مجموعی حجم21.73ارب ڈالر تک پہنچ گیا

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)زرمبادلہ ذخائر میں3کروڑ18لاکھ ڈالراضافہ،مجموعی حجم21.73ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر میں3کروڑ18لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔مرکزی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق مجموعی زرمبادلہ ذخائر بڑھ کر21ارب73کروڑ60لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے پاس موجود ڈالر ذخائر اضافے کے بعد 16 ارب 37 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے، جبکہ کمرشل بینکوں کے ڈالر ڈپازٹس 97 لاکھ ڈالر اضافے سے 5 ارب 36 کروڑ ڈالر ہو گئے ہیں۔
ماہرین کے مطابق زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ملکی معیشت کیلئے مثبت اشارہ قرار دیا جا رہا ہے۔



