ایران نے امریکا کو تحفے کے طور پر 10 تیل بردار جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دی،ٹرمپ

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات میں سنجیدگی ظاہر کرنے کے لیے آبنائے ہرمز سے 10 آئل ٹینکرز کو گزرنے کی اجازت دی۔
ٹرمپ کے مطابق ایران نے یہ اقدام ایک ’تحفے‘ کے طور پر کیا تاکہ یہ پیغام دیا جا سکے کہ وہ مذاکرات میں سنجیدہ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ایران نے پہلے آٹھ بڑے تیل بردار جہازوں کو گزرنے دیا اور بعد میں مزید دو ٹینکرز کو بھی آبنائے ہرمز سے عبور کرنے کی اجازت دی۔



