عمران خان کے بیٹوں کی متنازعہ تصاویر،جنیوا میں’پاکستان دشمن’ایجنٹ کیساتھ ملاقات

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ/جانوڈاٹ پی کے)​مشرقِ وسطیٰ میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی اہمیت اور اسلام آباد میں جاری امریکہ-ایران مذاکرات کی گہما گہمی کے دوران جنیوا سے آنے والی ایک خبر نے پاکستانی سیاست اور سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا ہے۔ باوثوق ذرائع اور صحافتی حلقوں کے مطابق، بانی پی ٹی آئی عمران خان کے صاحبزادوں کی ایک ‘پاکستان دشمن’ شخصیت کے ساتھ ملاقات کی تصاویر منظرِ عام پر آئی ہیں جس نے سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

​جنیوا میں انسانی حقوق کے نام پر ہونے والی ایک حالیہ سرگرمی کے دوران عمران خان کے دونوں صاحبزادے، زلفی بخاری کے ہمراہ، عارف اجاکیہ نامی شخص کے ساتھ دیکھے گئے ہیں۔ عارف اجاکیہ کے بارے میں یہ بات روزِ روشن کی طرح عیاں ہے کہ وہ اپنے یوٹیوب چینل اور بیانات کے ذریعے مسلسل پاکستان کی ریاست اور اداروں کے خلاف زہر اگلتا ہے اور اسے بین الاقوامی سطح پر بھارتی نواز لابی کا ایک اہم مہرہ سمجھا جاتا ہے۔ یہ ملاقات ایک ایسے حساس وقت میں ہوئی ہے جب فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کی انتھک کوششوں سے پاکستان دنیا کی دو بڑی طاقتوں یعنی امریکہ اور ایران کے درمیان صلح کروا کر ایک عالمی ہیرو بن کر ابھر رہا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ اس اہم موڑ پر ایک تصدیق شدہ پاکستان دشمن کے ساتھ تصویر بنوانا ملک کی ساکھ کو عالمی سطح پر نقصان پہنچانے کی ایک شعوری کوشش ہو سکتی ہے۔

​تصاویر وائرل ہونے اور عوامی سطح پر شدید ردِعمل سامنے آنے کے بعد زلفی بخاری نے ٹویٹ کے ذریعے صفائی پیش کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ملاقات پہلے سے طے شدہ نہیں تھی بلکہ چلتے پھرتے راستے میں ہو گئی تھی۔ تاہم، عوامی اور سیاسی حلقوں میں اس وضاحت کو تسلیم نہیں کیا جا رہا اور اسے محض ایک ‘ڈیمیج کنٹرول’ کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button