"ہمت ہے تو خان سے مذاکرات کر کے دکھاؤ” علیمہ خان کا چیلنج

اسلام آباد: مانیٹرنگ ڈیسک

​اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے حوالے سے ان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے حالیہ بیان نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے سنسنی خیز دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان اس وقت شدید غصے میں ہیں اور ان سے مذاکرات کی بات کرنے والوں کو للکارتے ہوئے کہا کہ "جس میں ہمت ہے وہ جا کر عمران خان سے مذاکرات کر کے دکھائے”۔ علیمہ خان کے اس تند و تیز بیان کو سیاسی مبصرین عمران خان کی بڑھتی ہوئی فرسٹریشن اور تنہائی کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں، کیونکہ ایک طرف پی ٹی آئی قیادت مذاکرات کے لیے ترلے منتیں کر رہی ہے تو دوسری طرف خان صاحب کا "غصہ” اب ان کی سیاست کے لیے وبالِ جان بنتا جا رہا ہے۔

​ذرائع کے مطابق، علیمہ خان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند ہو رہا ہے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جیسے رہنما پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ اور حکومت کے ساتھ مل کر عالمی بحرانوں کا حل نکال رہے ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ عمران خان کی ‘ریڈ لائن’ کا غبارہ نو مئی کے واقعات کے بعد پہلے ہی پھٹ چکا ہے اور اب جیل کی دیواروں کے پیچھے ان کا غصہ صرف ان کی اپنی ذات تک محدود رہ گیا ہے۔ مزید برآں، جیل حکام کی جانب سے عمران خان کی طبی سہولیات اور انکھ کے علاج کے لیے میڈیکل بورڈ کی تشکیل اور چیک اپ کے باوجود علیمہ خان کی جانب سے "ہمت” کی بات کرنا عوام کو بیوقوف بنانے کی ایک اور کوشش قرار دی جا رہی ہے، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ اب خان صاحب کے پاس احتجاج یا مزاحمت کا کوئی راستہ باقی نہیں بچا ہے۔

​مزید تفصیلات کے لیے معروف تجزیہ کار امداد سومرو کی یہ ویڈیو دیکھیں:

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button