ایرانی اور امریکی وفد اسلام آباد پہنچ گئے، سنسنی خیز مذاکرات کی تیاری مکمل

اسلام آباد/مانیٹرنگ ڈیسک:پاکستانی دارالحکومت اس وقت عالمی سفارت کاری کا مرکز بن چکا ہے جہاں پسِ پردہ ایسی سنسنی خیز سرگرمیاں جاری ہیں جنہوں نے عالمی طاقتوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی ہے۔ انتہائی معتبر ذرائع کے مطابق امریکہ اور ایران کے اعلیٰ سطح کے وفود خاموشی سے اسلام آباد پہنچ چکے ہیں جن کی موجودگی کو انتہائی خفیہ رکھا جا رہا ہے۔ شہر کے ایک نجی فائیو اسٹار ہوٹل کے مخصوص فلورز مکمل طور پر بک کر لیے گئے ہیں جہاں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کے درمیان مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے خاتمے اور مستقل جنگ بندی کے لیے مذاکرات کا عمل شروع ہونے والا ہے۔
انکشاف ہوا ہے کہ امریکی صدر کے قریبی حلقوں اور اہم شخصیات کی آمد کے ساتھ ساتھ ایرانی وفد بھی دارالحکومت پہنچ چکا ہے جبکہ چین اس تمام عمل میں اہم سہولت کار کا کردار ادا کر رہا ہے۔ پاکستانی قیادت کی جانب سے اس بڑی سفارتی کامیابی کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستانی وزیرِ اعظم کے بیان کی توثیق نے ان مذاکرات کی اہمیت کو مزید بڑھا دیا ہے۔ اس وقت اسلام آباد کی انتظامیہ اور ریاستی مشینری ہائی الرٹ پر ہے اور ان خفیہ ملاقاتوں کے نتائج خطے کے امن و امان پر گہرے اثرات مرتب کریں گے، جس سے پاکستان کا عالمی سطح پر قد و کاٹھ مزید بلند ہونے کی توقع ہے۔
مزید تفصیلات کے لیےنامور صحافی سیدعمران شفقت کی یہ ویڈیو دیکھیں:




