آسٹریلیا نے ایرانی شہریوں پر عارضی سفری پابندیاں عائد کر دیں

سڈنی(جانوڈاٹ پی کے)آسٹریلیا نے ایرانی شہریوں پر عارضی سفری پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کردیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق آسٹریلوی وزیر داخلہ نے اعلان کیا ہےکہ حکومت نے ایرانی وزیٹر ویزا ہولڈرز کے آسٹریلیا آنے پر عارضی پابندی لگا دی ہے۔
آسٹریلوی وزیر داخلہ نے بتایا کہ یہ فیصلہ امیگریشن نظام کی سالمیت کو برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خدشہ ہے ایران تنازع کے باعث کچھ وزیٹرویزا ہولڈرز مقررہ وقت پر واپسی نہ کرسکیں۔



