دنیا کے آزاد لوگوں کی ہمدردیاں صہیونیوں کے ساتھ نہیں ہیں، ایرانی صدر

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ آج ہم دنیا کے کئی ممالک کے عوام کی بیداری کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان، ترکیے، عراق، لبنان، مصر اور عرب ممالک کے عوام امریکا، اسرائیل اور ان کے جرائم کے خلاف ببانگ دہل نفرت کا اظہار کررہے ہیں۔
ایرانی صدر نے کہا کہ دنیا کے آزاد لوگوں کے دل صہیونیوں کے ساتھ نہیں ہیں۔
مسعود پزشکیان کے مطابق خطے میں استحکام صرف باہمی تعاون اور اقوام کی مرضی کااحترام کرنے سے ہی ممکن ہے۔



