اسلام آباد مذاکرات،ایران تیار،امریکاشکر گزار،امریکی وزیرِ دفاع کا بستر گول!

اسلام آباد/واشنگٹن/تہران(جانوڈاٹ پی کے،سپیشل رپورٹ)مشرقِ وسطیٰ کی جنگ میں پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا ہے جہاں تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکہ کے ساتھ اسلام آباد میں مذاکرات کرنے کی باضابطہ ہدایت جاری کر دی ہے ۔ بی بی سی کے مطابق ایک ایرانی سفارت کار نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے ان مذاکرات کے لیے اہم پیش رفت ہو چکی ہے، جس کا مطلب ہے کہ دہائیوں پرانی دشمنی کا خاتمہ اب اسلام آباد کی سرزمین پر ہونے کا قوی امکان ہے ۔ دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے انڈین میڈیا کے تیکھے سوالات کا جواب دیتے ہوئے نہ صرف ان مذاکرات کی اہمیت کو تسلیم کیا بلکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور صدر ٹرمپ کے درمیان ہونے والے رابطے اور پاکستان کے ثالثی کردار کی بھی واشنگٹن میں بیٹھ کر کھل کر تصدیق کر دی ہے ۔
ان سفارتی کوششوں کے درمیان امریکی محکمہ دفاع میں شدید کھلبلی مچی ہوئی ہے کیونکہ امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہگستھ (Pete Hegseth) پر استعفیٰ دینے کے لیے دباؤ بڑھ گیا ہے، جس کی وجہ ایران کی اصل فوجی طاقت کا غلط اندازہ لگانا اور صدر ٹرمپ کو جنگ کی دلدل میں دھکیلنا بتایا جا رہا ہے ، ادھر اسرائیل ان امن کوششوں کو سبوتاژ کرنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے اور نیتن یاہو نے امریکی انتباہ کے باوجود ایران کے توانائی ڈھانچے اور تبریز کے علاقوں پر میزائل حملے کیے ہیں تاکہ مذاکرات کا ماحول خراب کیا جا سکے تاہم پاکستان کی وزارتِ خارجہ نے واضح کر دیا ہے کہ وہ اسلام آباد میں ان مذاکرات کے لیے تمام تر وی وی آئی پی انتظامات مکمل کر چکا ہے اور اب دنیا کی نظریں پاکستان کی اس تاریخی فیسلیٹیشن پر لگی ہوئی ہیں جو خطے میں پائیدار امن کی ضامن بن سکتی ہے۔




