میرے شوہر ہی میرا کرش ہیں،ماہرہ خان

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)نامور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے ایک پروگرام میں شرکت کے دوران سوال و جواب کے سیشن میں اپنے کرش سے متعلق دلچسپ انکشاف کیا۔

نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں موجود ایک شخص نے سوال کیا کہ جب پورا پاکستان آپ پر کرش رکھتا ہے تو آپ کا کرش کون ہے؟ اس پر اداکارہ نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ان کے شوہر ہی ان کا کرش ہیں۔

گفتگو کے دوران ماہرہ خان نے شوبز انڈسٹری کے مسائل پر بھی بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ فنکاروں کو ان کے کام کے مطابق مناسب معاوضہ ملنا چاہیے جیسا کہ دنیا کے دیگر ممالک میں ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ یہ نہیں کہتیں کہ یہاں ہالی ووڈ جیسا کام ہونا چاہیے لیکن کم از کم اتنا ضرور ہونا چاہیے کہ کوئی فنکار مالی مشکلات کا شکار نہ ہو۔ ان کے مطابق سینئر فنکار تو کسی نہ کسی طرح گزارا کر لیتے ہیں مگر جونیئر آرٹسٹس اور ٹیکنیشنز کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ انہیں عید الاضحیٰ کے مقابلے میں عید الفطر زیادہ پسند ہے۔

ساتھی فنکار فہد مصطفیٰ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا کہ انہوں نے انہیں پہلے سن گلاسز اور بعد میں چپل بطور تحفہ دی تھی۔

مزید خبریں

Back to top button