دبئی کھنڈر،اسرائیلی فوج میں ایرانی ایجنٹ،ٹرمپ کی نیندیں حرام

یروشلم/تہران/نیویارک(جانوڈاٹ پی کے)مشرقِ وسطیٰ کی جنگ 24ویں روز میں داخل ہوتے ہی اسرائیل کیلئے ایک بھیانک خواب بن گئی ہے۔
ایران نے پہلی مرتبہ اسرائیل کے انتہائی حساس اور ہائی سیکیورٹی جوہری شہر ڈیمونا کو کامیابی سے نشانہ بنا کر پوری دنیا کو حیران کر دیا ہے اور اس حملے کے بعد اسرائیلی حکام میں یہ کھلبلی مچی ہوئی ہے کہ آخر ان کا ناقابلِ تسخیر سمجھا جانے والا ایئر ڈیفنس سسٹم آئرن ڈوم کیسے ناکام ہوا جس پر اب یہ سنگین خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اسرائیلی فوج کے اندر ہی ایرانی ایجنٹ موجود ہیں جنہوں نے ڈیجیٹل سگنلز لیک کر کے ایرانی میزائلوں کے لیے راستہ ہموار کیا جبکہ نیتن یاہو جو کبھی اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کو جوتے کی نوک پر رکھتے تھے اب خود بھاگے بھاگے سیکیورٹی کونسل گئے ہیں تاکہ ایران کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور کلسٹر بموں کے استعمال کا واویلا کر کے جنگ بندی کی بھیک مانگ سکیں تاہم پاسدارانِ انقلاب کے مطابق ان تازہ حملوں میں ڈیمونا اور اراد میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ اسرائیلی میڈیا 200 سے زائد زخمیوں کی تصدیق کر رہا ہے اور شہر میں ایمرجنسی نافذ کر کے اسکول بند کر دیے گئے ہیں اور دوسری جانب صدر ڈونلڈ ٹرمپ روزانہ ایران کی 90 فیصد طاقت تباہ کرنے کا دعویٰ کر کے سوتے ہیں لیکن صبح اٹھتے ہی انہیں اسرائیل کے نئے شہروں کی تباہی کی خبریں ملتی ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ امریکی اور اسرائیلی حملے ایران کے جذبے کو پست کرنے میں ناکام رہے ہیں کیونکہ ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ علی خامنہ ای نے واضح کر دیا ہے کہ اپنے والد کی شہادت کا بدلہ لیے بغیر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور اب جنگ بندی کے لیے اسرائیل کو نیتن یاہو یا کسی بڑے وزیر کی قربانی دینی پڑے گی جبکہ اس جنگ نے نہ صرف اسرائیل کا غرور خاک میں ملا دیا ہے بلکہ 40 سال سے آباد دبئی جیسے تجارتی مرکز کو بھی چند ہفتوں میں کھنڈر اور سناٹوں کے شہر میں تبدیل کر دیا ہے جہاں اب کوئی سرمایہ کار بھروسہ کرنے کو تیار نہیں۔




