امریکا اور اسرائیل کا ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ، تہران کی تصدیق

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا اور اسرائیل نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کر دیا، ایران نے نطنز جوہری تنصیب کو فضائی حملے میں نشانہ بنائے جانے کی تصدیق کر دی۔

خبر ایجنسی کے مطابق فی الحال نطنز جوہری تنصیب پر تابکاری اثرات کی اطلاعات نہیں ہے اور نہ ہی اطراف کے علاقوں کے رہائشیوں کو کوئی اطلاع فراہم کی گئی ہے۔

ایران کی جوہری توانائی ایجنسی نے نطنز تنصیب پر امریکی اور اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ این پی ٹی معاہدے کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

ایران نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کو حملے سے متعلق آگاہ کر دیا، آئی اے ای اے نے کہا کہ نطنز جوہری تنصیب کے مقام پر تابکاری کی سطح میں اضافے کی اطلاع نہیں،واقعہ کا جائزہ لے رہے ہیں۔

روس نے ایرانی جوہری تنصیب پر حملے کی مذمت کی، روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ نطنز جوہری تنصیب پر حملہ عالمی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال جون میں امریکا نے ایران کی تین جوہری تنصیبات پر حملہ کیا تھا، نطنز، فردو اور اصفہان میں تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button