جنگی اہداف کے قریب، مشرق وسطیٰ میں کارروائیاں ختم کرنے پر غور کررہے ہیں: ٹرمپ

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں فوجی اہداف کے حصول کے قریب پہنچ گئے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ میں کہا کہ مشرق وسطیٰ میں جاری کارروائیاں سمیٹنے پر غور کر رہے ہیں، ایران کی میزائل صلاحیت اور لانچرز کو مکمل ناکارہ بنانے کا ہدف ہے، ایران کے دفاعی صنعتی ڈھانچے کی تباہی اب بڑی ترجیح ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی بحریہ اور فضائیہ سمیت اینٹی ایئر کرافٹ نظام ختم کرنے کا منصوبہ ہے، ایران کو کسی صورت جوہری صلاحیت کے قریب نہیں آنے دیں گے، امریکا ہر ممکن صورتحال پر فوری اور طاقتور ردعمل دے سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل، سعودی عرب، قطر، یو اے ای، بحرین، کویت سمیت اتحادیوں کا ہر طرح تحفظ کرینگے، آبنائے ہرمز کی نگرانی وہاں سے گزرنے والے ملکوں کی ذمہ داری ہے، آبنائے ہرمز کی نگرانی میں ضرورت پڑنے پر امریکا معاونت کرے گا۔

مزید خبریں

Back to top button