بھارت میں ایل پی جی کا بحران شدت اختیار کر گیا

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)بھارت میں ایل پی جی کا بحران شدت اختیار کر گیا۔عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت میں ایل پی جی کا بحران شدت اختیار کر گیاہے ، ٹیکسٹائل انڈسٹری میں کئی کمپنیاں بند ہونے کے قریب ہیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہزاروں مزدور شہر چھوڑ کر آبائی علاقوں کا رخ کرنے لگے ہیں ۔ بھارتی مزدور کا کہناتھا کہ 5 روز سے کھانا پکانے کیلئے گیس نہیں ہے، جس کمپنی میں کام کررہے ہیں، وہ بھی بند ہونے والی ہے،ہماچل پردیش کی ریاستی اسمبلی کا کچن گیس سے لکڑیوں پر منتقل ہوگیا۔

مزید خبریں

Back to top button