سری لنکا نے امریکی جنگی طیاروں کو اڈہ دینے سے انکار کردیا

کولمبو(جانوڈاٹ پی کے)سری لنکا نے امریکی جنگی طیاروں کو اڈہ دینے سے انکار کردیا

سری لنکا نے امریکی جنگی طیاروں کو اڈہ دینے سے انکار کر دیا۔سری لنکاکے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے نے پارلیمنٹ میں بیان دیا کہ امریکا نے مارچ کے آغاز میں دو جنگی طیارے مٹالا انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرتعینات کرنےکی درخواست کی تھی۔

سری لنکن صدر نے کہا کہ امریکی طیاروں پر اینٹی شپ میزائل نصب تھے،انہیں جبوتی کے اڈے سے سری لنکا لانے کا منصوبہ تھا۔صدر انورا کمارا ڈسانائیکے نے ایوان کو بتایا کہ ہم نے امریکی درخواست پر واضح طور پر انکار کر دیا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button