ایران نےامریکی ایف35طیارےاورحیفہ کی آئل ریفائنری اڑا کر اسرائیل کی کمر توڑ دی

/تہران/واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)عید الفطر کے مقدس موقع پر جب پوری دنیا میں مسلمان خوشیاں منا رہے ہیں، اسرائیل نے بربریت کی تمام حدیں عبور کرتے ہوئے مسجدِ اقصی میں نمازِ عید کے بڑے اجتماع پر آنسو گیس کی شیلنگ اور وحشیانہ حملہ کر دیا ہے جس کے نتیجے میں بھگڈر مچ گئی اور مسلمانوں کو عید کی نماز ادا کرنے سے جبراً روک دیا گیا۔ اس انتہائی اشتعال انگیز کارروائی کا اصل مقصد جنگ کو مذہبی رنگ دینا ہے تاکہ نیتن یاہو اپنی کرپشن کی فائلوں اور سیاسی ناکامیوں سے بچ سکیں لیکن ایران نے اس کا بھرپور اور دندان شکن جواب دیتے ہوئے اسرائیل کی سب سے بڑی حیفہ آئل ریفائنری کو میزائلوں سے اڑا دیا ہے جس سے اسرائیل کی ساٹھ فیصد سے زائد تیل کی ضروریات بری طرح متاثر ہو گئی ہیں اور وہاں ایک شدید معاشی بحران نے جنم لے لیا ہے۔ دوسری جانب امریکی فضائیہ کے فخر کہلائے جانے والے جدید ترین ایف 35 طیارے کو بھی ایرانی حملے میں اس قدر شدید نقصان پہنچا ہے کہ اسے ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی اور اب امریکی فوجی کمانڈ نے بھی باقاعدہ طور پر اس تاریخی دفاعی نقصان کا اعتراف کر لیا ہے۔ عالمی معیشت کے حوالے سے بھی صورتحال انتہائی تشویشناک ہو چکی ہے کیونکہ اس جنگ کی وجہ سے خام تیل کی قیمتیں ایک سو چھ ڈالر سے تجاوز کر گئی ہیں اور ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو قیمت ایک سو ستر ڈالر تک پہنچ سکتی ہے جو انسانی تاریخ کی بلند ترین سطح ہوگی جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اس جنگ کو طول دینے کے لیے امریکی پارلیمنٹ سے دو سو ارب ڈالر کے خطیر فنڈز کا مطالبہ کر دیا ہے تاکہ مشرقِ وسطیٰ کے ممالک کو اربوں ڈالر کا اسلحہ بیچ کر اپنا بزنس چمکایا جا سکے اور مزید چار ہزار زمینی فوج ایران بھیجنے کی تیاری بھی مکمل کر لی گئی ہے جس سے تیسری عالمی جنگ کے بادل مزید گہرے ہو گئے ہیں۔

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button