ایران نشانہ، پاکستان بہانہ: امریکہ کا ‘مدر آف آل بمبز’ اور آبنائے ہرمز پر قبضے کا خفیہ منصوبہ

تہران/واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)مشرقِ وسطیٰ کی جنگ اب ایک ایسے خطرناک اور ہولناک موڑ پر پہنچ گئی ہے جہاں امریکہ اور اسرائیل نے ایران کی مکمل تباہی اور پاکستان کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا حتمی پلان تیار کر لیا ہے۔ تازہ ترین سنسنی خیز انکشافات کے مطابق امریکہ نے آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی فوجی تنصیبات کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے 35 ہزار پاؤنڈ وزنی "مدر آف آل بمبز” اور جدید ترین بنکر بسٹر بموں کے استعمال کا خفیہ منصوبہ بنا لیا ہے تاکہ اس عالمی تجارتی راستے پر اپنا قبضہ برقرار رکھا جا سکے۔ دوسری جانب ایرانی قیادت کی پے در پے شہادتوں، جن میں علی اکبر لاریجانی اور وزیرِ انٹیلیجنس اسماعیل خطیب شامل ہیں، نے تہران کے دفاعی نظام کی کمزوریوں کو بے نقاب کر دیا ہے اور اب یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اسرائیل کی اگلی ہٹ لسٹ میں کون ہوگا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق یہ تمام محفل دراصل پاکستان کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے لیے سجائی گئی ہے کیونکہ امریکی انٹیلیجنس چیف تلسی گباڈ کا یہ بیان کہ پاکستان کا میزائل سسٹم امریکی ہوم لینڈ کے لیے وجودی خطرہ ہے، اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ایران کے بعد اصل نشانہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام ہے۔ امریکہ اس وقت آبنائے ہرمز میں اپنی ڈیلٹا فورس اور پیرا ٹروپرز اتارنے کی تیاری کر رہا ہے تاکہ ایران کی تیل کی سپلائی لائن کو ہمیشہ کے لیے کاٹ دیا جائے، جبکہ بعض عرب ممالک کی جانب سے امریکہ پر یہ دباؤ بھی ڈالا جا رہا ہے کہ ایران کو اس بار مکمل طور پر ختم کر دیا جائے۔ پاکستان اس وقت انتہائی نازک تزویراتی پوزیشن پر کھڑا ہے کیونکہ سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے اور ایران کے ساتھ بگڑتے ہوئے حالات نے اسلام آباد کے لیے ایک سخت چیلنج پیدا کر دیا ہے، تاہم پاکستانی قیادت اس عالمی سازش کو ناکام بنانے کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔
مکمل اور سنسنی خیز تفصیلات کے لیے توصیف احمد کا یہ وی لاگ اس لنک پر ملاحظہ کریں:




