بدین،پسند کی شادی کرنے والے جوڑے نے تحفظ کا مطالبہ کردیا

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)بدین میں پسند کی شادی کرنے والی سیرانی کی رہائشی لڑکی اور نوجوان کا احتجاج، تحفظ کا مطالبہ۔ سیرانی کے گاؤں گل ملاح کے رہائشی نوجوان اور لڑکی زبیدہ ملاح نے بدین عدالت کے ذریعے شادی کرنے کے بعد اپنے شوہر مختیار علی ملاح کے ساتھ احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے اپنے قریبی رشتہ دار نوجوان مختیار علی ملاح سے پسند کی شادی کی ہے، جس پر ہمارے کچھ مخالف ناراض ہوگئے ہیں اور نکاح ختم کرنے اور قتل کروانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں لڑکی زبیدہ ملاح نے کہا کہ ہم دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں، لیکن مخالفین ہماری شادی سے خوش نہیں تھے، جس کی وجہ سے ہم گھر سے نکل کر شادی کرنے پر مجبور ہوئے اس موقع پر نوجوان مختیار علی ملاح نے کہا کہ میں اور میرے رشتہ داروں نے زبیدہ کے گھر والوں سے باقاعدہ رشتہ مانگا تھا، مگر انہوں نے انکار کردیا، جس کے بعد زبیدہ ملاح کی مرضی سے ہم نے گھر سے نکل کر شادی کرلی

نوجوان جوڑے نے مزید کہا کہ ہمارے کچھ مخالف ہماری شادی سے خوش نہیں ہیں اور اگر ہم ایک دوسرے سے جدا نہ ہوئے تو ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں انہوں نے سیشن جج بدین، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی حیدرآباد اور دیگر اعلیٰ حکام سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button