ٹھٹھہ:پنہوربرادری کے6بچے دریائے سندھ میں ڈوب گئے،4بچے جاں بحق ہوگئے،2کوبچالیاگیا

ٹھٹھہ(رپورٹ:جاوید لطیف میمن/جانوڈاٹ پی کے)پنہوربرادری کے6بچے دریائے سندہ میں ڈوب گئے،2کو بچا لیا گیااور4بچے جاں بحق ہوگئے۔

ضلع ٹھٹھہ کے شھر جھرک کے قریب گائوں سبز علی چھٹو یونین کونسل صوف شورو سے تعلق رکھنے والی پنھور برادری کے 6 بچے دریائے سندہ میں ڈوب گئے،جن میں دو بچیاں عذرا اور پرویزن شامل ہیں جن کو بچا لیا گیا۔جبکہ 4 بچے، جن میں 13 سالہ اعجاز علی، 11 سالہ ساجدہ، 10 سالہ کشمیرا اور 9 سالہ قربان علی شامل ہیں جانبحق، ہوگئے۔زخمیوں اور جانبحق ہونے والوں کو ھسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے ضروری کاروائی کے بعد ان کو ورثا کے حوالے کردیا گیا۔4معصوم بچوں کی میتیں گھر پہنچنے پر گھر میں کھرام مچ گیا

مزید خبریں

Back to top button