ڈاکٹر عبدالکریم شیخ پر ذہنی ٹارچرکیخلاف اسلام کوٹ میں احتجاجی مظاہرہ

تھرپارکر(رپورٹ:میندھرو کاجھروی/جانوڈاٹ پی کے) سول ہسپتال مٹھی میں ڈاکٹر عبدالکریم شیخ، سکنہ کراچی، نے مٹھی میں اپنے رہائشی سرکاری کوارٹر میں مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔
خودکشی کا ذمہ دار سول ہسپتال مٹھی کے انچارج ایم ایس ڈاکٹر ہریش کمار جگانی، ڈاکٹر موہن کتری، ڈاکٹر مالک نہڑی، اور نرسنگ اسٹاف کے ملازمین منٹھار بھیل، برکت ہنگورجو اور سردار بھیل کو ٹھہرایا ہے۔
اسلامکوٹ پریس کلب کے سامنے اسلامکوٹ پریس کلب، سول سوسائٹی اور صحافیوں کی جانب سے ڈاکٹر عبدالکریم شیخ کے حق میں اور نامزد جوابداروں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔ احتجاجی مظاہرے کی قیادت غازی بجیر اور دیگر کر رہے تھے۔
انہوں نے مطالبات کیئے کہ واقعے میں نامزد ڈاکٹر ہریش جگانی، ڈاکٹر موہن لال کھتری، ڈاکٹر عبد المالک نھڑیو کو بھی معطل کرکے تحقیقات کی جائے۔



