ایران کا تل ابیب پر میزائل حملہ،امریکی قونصل جنرل کی رہائشگاہ نشانہ بن گئی

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایران کا تل ابیب پر میزائل حملہ، میزائل کے ٹکڑے سے اسرائیل میں امریکی قونصل جنرل کی رہائشگاہ نشانہ بنی۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق تل ابیب پر داغے گئے ایرانی میزائل کےٹکڑے سے اسرائیل میں امریکی قونصل جنرل کی رہائش گاہ نشانہ بنی۔اسرائیلی میڈیا نے امریکی قونصل جنرل کےگھرکےاندرونی حصےکی تصویر بھی جاری کردی، اسرائیلی میڈیا کے مطابق امریکی سفارتکار کی رہائش گاہ کے اندرونی حصوں کو نقصان پہنچا تاہم امریکی سفارتکار کی رہائش گاہ میں موجودگی کےبارے میں نہیں بتایا گیا۔



