اوکاڑہ پولیس نے 2 کلو چرس برآمد کر کے ملزم گرفتار کر لیا

اوکاڑہ( رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے ) منشیات فروش سے بھاری مقدار میں چرس برآمد، مقدمہ درج، ملزم گرفتار
تفصیلات کے مطابق پولیس نے چیکنگ و پڑتال کی غرض سے اڈا طبروق ناکہ لگا رکھا تھا مشکوک گاڑی کی تلاشی کے دوران سیٹ کے نیچے سے دو کلو 2 سو گرام چرس برآمد ہوئی جس پر ملزم اعجاز علی ولد علی احمد سکنہ چک 383 گ ب تحصیل جڑانوالہ ضلع فیصل آباد کو گرفتار کر لیا تھانہ اوکاڑہ کینٹ پولیس نےملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے



