بدین میں عالمی دریا کے دن پر ریلی

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)سندھ یونائیٹڈ پارٹی ضلع بدین کی جانب سے 14 مارچ عالمی یومِ دریا کے موقع پر مرکزی قیادت کی اپیل پر بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیااحتجاج کی قیادت مرکزی رہنما سید حیدر شاہ، ضلعی صدر دانش نور سومرو، تعلقہ بدین کے صدر سید اکبر شاہ سید فدا حسین نے کی اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دریائے سندھ عظیم سندھ کی تاریخ، تہذیب، ثقافت اور معیشت کی بنیادی علامت ہے۔ سندھ کے لاکھوں لوگوں کی زندگی، زراعت اور روزگار کا دارومدار دریائے سندھ کے بہاؤ پر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دریائے سندھ سے چھ نئے نہریں (کینال) نکالنے کے منصوبے کو مسترد کرتے ہیں۔ ان کے مطابق دریائے سندھ صرف پانی کا ذریعہ نہیں بلکہ انسانی حیات ، سندھی قوم کی شناخت اور بقا کی علامت ہے۔ رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ دریائے سندھ کے بہاؤ کو برقرار رکھنے اور اس کے قدرتی نظام کو بچانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ دریا پر غیر منصفانہ پالیسیوں اور پانی کی کمی کے باعث سندھ کی زراعت اور ماحولیات پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں، جس پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دریائے سندھ کے پانی پر سندھ کا جائز حق یقینی بنایا جائے، دریا کو آلودگی سے بچایا جائے اور پانی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جائے تاکہ سندھ کی زرعی زمینوں، ڈیلٹا اور ماحولیاتی نظام کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

اس موقع پر سندھ یونائیٹڈ پارٹی تعلقہ بدین کے رہنماؤں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ دریائے سندھ کے تحفظ کے لیے آواز بلند کریں اور آنے والی نسلوں کے مستقبل کے لیے اس اہم قدرتی وسیلے کی حفاظت میں اپنا کردار ادا کریں

مزید خبریں

Back to top button